نیویارک،26جولائی(ایس او نیوز/آئی این ا یس انڈیا)امریکی فوج کی جنرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف فوٹیل نے گذشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ عسکری امور، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں باہمی تعاون، انتہا پسندی کی روک تھام اور خطے کے دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔جدہ میں پیس پیلس میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع،مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالرحمان البنیان، بری فوج کے چیف جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیز، ڈائریکٹر جنرل محکمہ دفاع ھشام آل الشیخ اور وزارت دفاع کے عسکری مشیر میجنر جنرل انجینیر طلال العتیبی بھی موجود تھے۔ امریکی وفد میں ریاض میں سعودی عرب کے قائم مقام سفیر کریس ہنزیل، سعودی عرب میں امریکی ملٹری ٹریننک اکیڈمی کے چیئرمین میجر جنرل پیٹر اوٹلی اور ریاض میں امریکا کے ملٹری اتاشی کیپٹن آدم کوڈیچ شامل تھے۔